باتسلیمات ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر سیالکوٹ
سیالکوٹ 30 اگست 2024:ـ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب ستھرا پنجاب مہم کے تحت لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ سیالکوٹ کے زیر نگرانی 21 دیہی یونین کونسلز میں اسپیشل زیرو ویسٹ مہم کا آغاز کیا گیا ہے
جس میں سیالکوٹ کی 6، ڈسکہ کی 9، پسرور کی 4 اور سمبڑیال کی 2 دیہی یونین کونسلز شامل ہیں۔ ان یونین کونسلز میں کل 257دیہات ہیں میں بلک ویسٹ ( روڑیوں) کو لفٹ کرکے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ڈمپ کیا جائے گا اور ایک ماہ کے اندر ان یونین کونسلز کو کلیئر کرنے کے بعد اس اسپیشل مہم کا دائرہ کار بتدریج باقی 98 دیہی کونسل تک بڑھایا جائے گا اور اس خصوصی کیلئے متعلقہ یونین کونسلز کے دستیاب وسائل ہی استعمال کئے جارہے ہیں اور ضمن میں کوئی اضافی فنڈز یا گرانٹس جاری نہیں کی گئی۔ یہ بات انہوں نے 21 "زیرو ویسٹ" رورل یونین کونسل مہم کا جائزہ لینے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اسسٹنٹ کمشنر سیالکوٹ انعم بابر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سیالکوٹ عمر امجد بیگ ، اے ڈی ایل جی رانا ارشد کے علاوہ ڈسکہ، سمبڑیال اور پسرور کے اسسٹنٹ کمشنر،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ اور ضلع کونسل کے انسپکٹر انفورسمنٹ نے بذریعہ وڈیو لنک اجلاس میں شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین نے کہا کہ محکمہ لوکل گورنمنٹ کی زیر نگرانی 119دیہی یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب صفائی مہم کا چوتھے فیز جاری ہے جہاں پر ایک لوڈر رکشہ اور تین سینٹری ورکرز گھروں سے ڈور ٹو ڈور کوڑا کی کلیکشن کررہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مہم کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر کی زیر سربراہی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں ۔ اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ، انفورسمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل ، سیکرٹری یونین کونسل اور اسٹیک ہولڈرز مانیٹرنگ ٹیم کا حصہ ہیں۔ ستھرا پنجاب کی تمام ایکٹیوٹیز سی ایم پنجاب کے پورٹل پر رئیل ٹائم پر اپ لوڈ کی جا رہیں ہیں۔ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ ایک ماہ کے اندر ان یونین کونسل میں زیرو ویسٹ مہم کو ہرصورت کامیاب بنایا جائے گا اس ضمن میں شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے دیہات کو صاف ستھرا بنانے کیلئے لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ سے تعاون کریں اور اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے ڈسٹرکٹ کنٹرول روم 9250011پر کال کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ سیالکوٹ عمر امجد بیگ نے بتایا کہ اب تک اس مہم کے یونین کونسل ڈالوالی کو کلیئر کیا جاچکا ہے جہاں سے 135 میٹرک ٹن کوڑا لفٹ کیا گیا جبکہ آج سے مراکیوال یونین کونسل میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 21 منتخب یونین کونسلز جس میں ڈالوالی، رسولپور بھلیاں، وریو، ہندل، موماں، مراکیوال، جھٹیکے، بلگن، سیوکی، کانواں لٹ، بمبانوالہ، گوجرہ، گوئینکی، بھروکے، گلوٹیاں خورد، مالومہے، بھگت پور، باجرہ گڑھی، چھاڑ باجوہ، ڈوگری ہریاں اور قلعہ کالروالہ شامل ہیں بیک وقت بلک ویسٹ لفٹنگ کے کام کا آغاز کردیا گیا ہے۔