وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 14 واں اجلاس :
صوبائی کابینہ نے پنجاب اور اسلام آباد کے لئے بجلی کے بلوں میں ریلیف کی منظوری دے دی -
"ان شاء اللّٰہ ، جلد سولر پینل پروگرام شروع ہوجائے گا - اگلی گرمیوں میں بجلی کے بل میں ریلیف دینے کے لئے کام ابھی سے شروع کردیا ہے -"؛ وزیر اعلیٰ محترمہ مریم نواز شریف -
کابینہ نے پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار ماحولیات کے حوالے سے جامع پنجاب وژن اینڈ ایکشن پلان 2024 کی منظوری دے دی -
صوبائی کابینہ نے پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی تشکیل کی منظوری بھی دے دی -
پنجاب بیت المال ایکٹ 1991 کے تحت موجودہ پنجاب بیت المال کونسل تحلیل -
نئی بیت المال کونسل قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی -
لاہور میں آنکھوں کے علاج معالجہ کے لئے الشفاء ہسپتال کو سرکاری اراضی لیز پر دینے کی منظوری دی گئی -
پنجاب پبلک سروس کمیشن کی سالانہ رپورٹ برائے 2023 کی بھی منظوری -
حکومت پنجاب کی پبلک سیکٹر انٹر پرائزز کی سالانہ آڈٹ رپورٹ 2023-24 کی بھی منظوری -
حکومت پنجاب اور ضلعی حکومتوں کے اکاؤنٹس کی سپیشل آڈٹ رپورٹ برائے سال 2016-17،2021-22 اور 2022-23 کی منظوری -