16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار

16 سال سے مطلوب خطرناک اشتہاری ملزم گرفتار 


ایف آئی اے این سی بی انٹرپول اور امیگریشن کی لاہور ائرپورٹ پر بڑی کاروائی

خطرناک اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرار کی کوشش ناکام - ملزم گرفتار

ملزم فہد محمود نے لاہور ائرپورٹ سے یونان فرار ہونے کی کوشش کی۔

ملزم گزشتہ 16 سال سے گجرانوالہ پولیس کو قتل کے مقدمے میں مطلوب تھا

ملزم کے خلاف سال 2008 میں تھانہ کینٹ، گجرانوالہ میں مقدمہ درج ہوا تھا

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن لاہور نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی ایف آئی اے امیگریشن لاہور کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی

ترجمان ایف آئی اے۔

قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار 


ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی بڑی کاروائی

سنگین جرائم میں مطلوب اشتہاری ملزم سعودی عرب سے گرفتار

ملزم کو سعودی عرب سے گرفتار کر کے اسلام آباد ائرپورٹ منتقل کر دیا 

ملزم جارو پنجاب پولیس کو مطلوب تھا

ملزم کے خلاف سال 2022 میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا

ملزم کے خلاف تھانہ گڈی، ڈی جی خان میں مقدمہ درج تھا

ایف آئی اے این سی بی انٹرپول نے ملزم کی گرفتاری کے لئے ریڈ نوٹس جاری کیا تھا۔

ملزم کو بعد ازاں ایف آئی اے امیگریشن اسلام آباد نے پنجاب پولیس حکام کے حوالے کر دیا

ملزم کی حوالگی انٹرپول اسلام آباد کی انٹرپول ریاض کے ساتھ قریبی رابطہ کاری کی وجہ سے ممکن ہوئی

ترجمان ایف آئی اے۔




ایف آئی اے امیگریشن کی اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کاروائی


یو اے ای سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملزم ذیشان علی سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو مطلوب تھا

ملزم فلائٹ نمبر ED211 کے ذریعے یو اے ای سے پاکستان پہنچا تھا

ملزم سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کو مالی فراڈ کے مقڈمے میں مطلوب تھا۔

ملزم کے خلاف سال 2022 میں مقدمہ درج ہوا تھا

ملزم کے نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا

ملزم کو بعد ازاں سائبر کرائم سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے۔


ایف آئی اے امیگریشن کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کاروائیاں


جعلی سفری دستاویزات کی بنیاد پر 3 مسافر گرفتار

گرفتار ملزمان میں زاہد پرویز، قاسم رضا اور ضیغم عباس شامل

ملزم زاہد پرویز فلائٹ نمبر GF-769 سے یونان جا رہا تھا۔

 ملزم کی جانب سے پیش کیا جانے والا VVOC کارڈ جعلی نکلا

ملزم نے مذکورہ کارڈ اپنے دوست سے حاصل کیا تھا۔

ملزم قاسم رضا فلائٹ نمبر PK746 سے سعودیہ عرب سے پاکستان آیا تھا

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی ویزا اسٹیکر لگا ہوا تھا

ملزم نے سعودی عرب سے یورپ جانے کی کوشش کی۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نے مسعود شفیع نامی ایجنٹ سے 40 لاکھ کے عوض مذکوہ ویزا حاصل کیا تھا۔

جبکہ ملزم ضیغم عباس فلائٹ EK620 سے پاکستان آیا۔

دوران امیگریشن ملزم کا ساوتھ افریقن پاسپورٹ جعلی پایا گیا۔

 ملزمان کو بعد ازاں مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا۔

مزید تفتیش جاری ہے

ترجمان ایف آئی اے۔




ہیومن سمگلنگ - ایف آئی اے کراچی زون کی بڑی کاروائی 


ویزا فراڈ اور انسانی سمگلنگ میں ملوث 5 ملزمان گرفتار

اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی کی بڑی کاروائی

وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری  

انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کی کراچی کے علاقے کلفٹن پر چھاپہ مار کاروائی 

ملزمان سے 187 پاکستانی پاسپورٹس برآمد

گرفتار ملزمان میں محمد عباس، خواجہ کلیم، محسن رضا، غلام عباس اور عامر علی شامل

ملزمان شہریوں سے بیرون ملک بھجوانے کے نام پر بٹورنے میں ملوث ہیں 

ملزم بغیر لائسنس شہریوں سے پاسپورٹ وصول کر رہے تھے

ملزم برآمد شدہ پاسپورٹس کے حوالے سے حکام کو مطمئن کرنے میں ناکام رہے

ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے 

ترجمان ایف آئی اے۔



ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی بڑی کاروائی۔


وفاقی وزیر داخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر ویزا فراڈ اور انسانی سمگلرز کے خلاف کریک ڈاؤن جاری 

جاری کاروائیوں میں بدنامے زمانہ انسانی سمگلر گرفتار ۔

گرفتار ملزم کی شناخت علی افاق سے کی گئی۔

گرفتار ملزم انسانی سمگلنگ اور ویزا فراڈ کے گھناونے جرم میں ملوث تھا۔

ملزم کو گوجرانوالہ سے گرفتار کیا گیا۔

ملزم بیرون ملک بھجوانے کے نام پر شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے میں ملوث ہے

ملزم کے قبضے سے 36 پاکستانی پاسپورٹس برآمد ہوئے

ملزم انسانی سمگلنگ میں ملوث منظم گینگ کا کارندہ ہے

ملزم برآمد ہونے والے پاسپورٹس کے حوالےسے حکام کو مطمئن نہ کر سکا

ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے 

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار کاروائیاں جاری ہیں

ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جارہا ہے

شہریوں سے گزارش کی جاتی ہے کہ  اپنی ذاتی دستاویزات غیر متعلقہ شخص کے حوالے نہ کریں

 ویزا حصول کے لئے ہمیشہ متعلقہ ملک کی ایمبیسی  سے رابطہ کریں

ترجمان ایف آئی اے۔


 

Post a Comment

Thanks for coming in Daily Urdu news

Previous Post Next Post