پی آر نمبر: 539/2025
فیڈرل انوسٹیگیشن ایجنسی،
ہیڈ کواٹرز اسلام آباد
پولیس تھانہ ترنول میں ملزم کی دوران حراست پولیس تشدد سے موت کا معاملہ - ملزمان کا مزید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا گیا
ایف آئی اے نے مقدمے میں نامزد ملزمان پولیس اہلکار اے ایس آئی محمد سلیم، کانسٹیبل ظہیر ، محرر تھانہ محمد آصف اور کانسٹیبل ساجد محمود کا مزید 4 دن کا ریمانڈ حاصل کرلیا۔
ملزمان کے خلاف کسٹوڈیل ٹارچر اینڈ ڈیتھ ایکٹ کے تحت اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ درج تھا
ایف آئی کی جانب سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر میر محسن الدین اور انسپکٹر وحید عدالت میں پیش ہوئے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل نے ملزمان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالہ کردیا۔
مقدمے میں گرفتار ملزمان کا پہلے 9 دن کا جسمانی ریمانڈ ہوچکا ہے۔
ملزمان کے خلاف کسٹوڈیئل ٹارچر اینڈ ڈیتھ ایکٹ کے تحت ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد میں مقدمہ زیر تفتیش ہے۔
ترجمان ایف آئی اے
Tags:
Urdu news