سیالکوٹ بن پھاٹک کا علاقہ گندگی کا آتش فشاں بن گیا سی ای او ملک اعجاز بے خبر

 

*سیالکوٹ بن پھاٹک کا علاقہ گندگی کا آتش فشاں بن گیا سی ای او ملک اعجاز بے خبر*

سیالکوٹ (فیضان مغل ڈسٹرکٹ رپورٹر) 

سیالکوٹ بن پھاٹک کنگرا روڈ پر نالیوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث جگہ جگہ گندا پانی کھڑا ہے اور روڈ کے سینٹر میں سیوریج نالوں کے متعدد ڈکن جگہ جگہ سے غائب ہیں جس کی وجہ سے عوام الناس پریشان اور انسانی جانیں خطرے میں ہیں۔ دکاندار اور راہ گزر سب پریشان ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ ہم نے ٹی ایم اے پر بہت کالز کی ہیں لیکن ہماری سننے والا کوئی نہیں علاقہ مکینوں کا یہ بھی کہنا  ہے کہ اس کے علاوہ ہم نے سپروائزر کو بھی کال کی اور سی ای او ملک اعجاز کو بھی کال کی ہے لیکن  ہماری کسی نے نہیں سنی علاقہ مکینوں کا مزید کہنا ہے کہ یہ علاقہ صرف اللہ کے رحم و کرم پر چل رہا ہے اور یہاں کسی وقت کوئی بھی حادثہ ہو سکتا ہے لیکن ٹی ایم اے کو اس بات پر کوئی فرق نہیں پڑتا علاقہ مکینوں نے وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے اس علاقے میں صفائی ستھرائی کے حوالے سے رحم کی اپیل کی ہے

Post a Comment

Thanks for coming in Daily Urdu news

Previous Post Next Post